عربمشرق وسطی

قطر کے 2 جنگی طیارے ٹکرا کر تباہ

قطر میں 2 جنگی طیارے تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچالیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر فضائیہ کے دو طیاروں کے درمیان تربیتی اُڑان کے دوران خوفناک تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی، جلتے ہوئے طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو کر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

حادثے کے فوری کے بعد پائلٹس طیاروں سے بروقت چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر باحفاظت اتر گئے اور اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

واضح رہے کہ قطر کا العدید ایئر بیس جدید ترین جنگی جہازوں سے لیس جہاں سہولیات عالمی معیار کے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button