لبنانمشرق وسطی

لبنانی وزیر داخلہ کی سکیورٹی فورسز پر بلوائیوں کے حملے کی مذمت

العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر داخلہ ریا الحسن نے بلوائیوں کیطرف سے سکیورٹی فورسز پر حملے اور عوامی اور حکومتی اموال کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لبنانی وزیر داخلہ میں ٹوئیٹر میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ملک میں پرامن مظآہروں کی حمایت کی ہے لیکن بعض مظاہرین نے عوامی اور حکومتی اموال کو نقصان پہنچا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ لبنان میں کشیدگی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ الحسن نے کہا کہ مظاہرین کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر حملے اور عوامی املاک کو نقصان پنہچانا ناقابل قبول ہے۔ ادھر سابق وزیر اعظم سعد حرینی نے بھی مظاہرین کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور عوامی اموال کو آگ لگانا ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button