اسلامامام خامنہ ایمثالی شخصیات

ملک کو بیرونی طاقتوں سے نجات دلانے والا ہر اقدام جہاد فی سبیل اللہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبران‍قلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ترقی و پیشرفت اور بیرونی وابستگی سے نجات کی خاطر کیے جانے والے ہر اقدام کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقدہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ ہم سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ توفیق الہی کے نتیجے میں آج فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلموں کا عظیم کارواں اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے بڑے کاموں میں سرگرم ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں خدمات انجام دینے کی لذت پوری طرح سے محسوس کر رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ طالبعلموں کو دنیا میں ہر جگہ اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ مومن اور خدمت کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کا ترپن واں سالانہ اجلاس ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button