ایشیاپاکستان

مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ، دوکانیں اور کار و باری مراکز بند

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل اتوار کو کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران دوکانیں اور کار وباری مراکز بند رہے

جمعیت علمائےاسلام فضل الرحمن گروپ کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتوار کو کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی – اسی کال کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں اتوار کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی – کوئٹہ شہر میں جہاں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ تھیں وہیں سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھا گذشتہ روز سرحدی شہر چمن میں جےیو آئی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل مولانا محمد حنیف کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا اس واقعےمیں مزید دو افراد مارے گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئےتھے – چمن دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button