افریقہایرانمشرق وسطی

نائجیریا میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر مظاہرے

نائجیریا کے دار الحکومت ابوجا میں ہزاروں کی تعداد میں حریت پسندوں نے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی مذمت کی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں امریکا کے امریکا کے مجرمانہ اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم اور مایہ ناز مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج صبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button