ایرانمشرق وسطی

ناپاک امریکی – صیہونی منصوبہ، فلسطینیوں کے خلاف گھناونی سازش: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فلسطین کے خلاف سینچری ڈیل نامی امریکی- صیہونی سازش پر رد عمل دکھاتے ہوئے ایک توئیٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اس قدر احمقانہ اقدامات اب کافی ہیں، یہ صدی کا منفورترین منصوبہ ہے۔

اس قبل وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی سینچری ڈیل کو جہنم کو لے جانے والی ایک شاہراہ سے تعبیر کیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ مل کر فلسطین سے متعلق سینچری ڈیل نامی ایک ناپاک اور اشتعال انگیز منصوبے کی رونمائی کی تھی اس ناپاک اور منفورترین منصوبے کو فسلطینی قوم کے حقوق کی پامالی کے لئے، صیہونی حکومت اور سعودی عرب جیسی بعض رجعت پسند حکومتوں کے ساتھ مل کر امریکہ کی دہشت گرد حکومت نے تیار کیا تھا اس منصوبے کے تحت فسلطین میں صرف غزہ، غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین کے باقیماندہ مغربی کنارے کا حصہ شامل ہوگا۔اسکے ساتھ ہی اس منصوبے میں ترک وطن کر جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں سے انکی وطن واپسی کے مسلمہ حق کو بھی چھین لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button