دنیا

نیپال میں اسکول بس کا حادثہ، درجنوں ہلاک و زخمی

نیپال کے تلسی پور میں اساتذہ اور طلبہ کو نباتات کے افتتاح کے لئے لے جانے والی ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے تئیس افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔

نیپال پولیس کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  بس کے اسحادثے کے بعد امدادی ٹیم نے حادثے کی جگہ سے تئیس لاشیں برآمد کی ہیں جن میں انیس مردوں اور چار خواتین شامل ہیں۔

زخمیوں کا بانکے کے کوہالپور میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ ایک زخمی کو علاج کے لئے راپتی زونل اسپتال بھیج دیا گیا۔

جمعہ کو بس رامری کے قریب تلسی پور سالیان روڈ کی طرف ایک موڑ پر بے قابو ہوکر سات سو میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button