ایشیاپاکستان

پاکستان میں دھماکہ 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 4 زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ 7 بجے کے قریب نیاگا باندا کے علاقے میں ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار سے نیاگا باندا کا علاقہ 20 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو کے کام کا آغاز کیا۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز اور باجوڑ لیویز کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button