پاکستان

ڈیرہ اسما‏عیل خان میں فائرنگ، ایک شہید ایک زخمی

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسما‏عیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقے لنڈہ شریف میں گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص موقع پر ہی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہید اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق شیعہ مسلمانوں سے بتایا جاتا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے آٹھ روز کے دوران ڈیرہ اسما‏‏‏‏عیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر بارہ افراد شہید اور چھتیس زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button