ایشیاپاکستان

کراچی میں اردو یونیورسٹی کے 150 ملازمین فارغ

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے 150 ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ غیر تدریسی عملہ 2 ہفتے سے احتجاج کر رہا تھا، احتجاج کے باعث دفتری امور میں مسائل کا سامنا تھا۔ ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق فارغ کیے جانے والوں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ میڈیکل، چھٹی الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button