ایرانمشرق وسطی

کرمان میں شہید جنرل سلیمانی کی پرشکوہ تشییع جنازہ

اس وقت کرمان میں جو شہید قاسم سلیمانی کا آبائی شہر ہے لاکھوں سوگوار انہیں جذباتی انداز میں الوداع کہہ رہے ہیں اور ان کے جنازے میں شریک ہیں۔

کرمان شہر اس وقت سوگواروں سے مملو ہے جو صوبہ کرمان اور ایران کے تقریبات سبھی شہروں سے وہاں پہنچے ہیں۔

اہواز، مشہد تہران اور قم کی طرح کرمان میں بھی شہید قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شریک لاکھ افراد امریکا مردہ، اسرائیل مردہ باد اور “انتقام انتقام” کے نعرے لگارہے ہیں۔

جلوس جنازہ میں شریک لوگوں کے ہاتھوں میں شہید سلیمانی کی تصویریں ہیں جن پر لکھا ہوا ہے “تم دلوں کے سردار ہو”۔

ہزاروں کی تعداد میں پلی کارڈ اور بینرز ایسے ہیں جن پر یہ نعرہ درج ہے” اے شہید ہم تمہارے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔”

کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں سوگواروں کے ہمراہ ملک کی اعلی سول اور فوجی شخصیات بھی شریک ہیں – شہید قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق انہیں کرمان شہرکے شہدا کے قبرستان ” گلزارشہدا” میں دفن کیا جائے گا-

اس سے پہلے پیر کو دارارالحکومت تہران میں ستر لاکھ سوگواروں اور شہید کے چاہنے والوں نے ان کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے انہیں انتہائی جذباتی انداز میں الوداع کہا اور ان کے خون سے وفاداری کا عہد وپیمان باندھا- تشییع جنازہ سے قبل رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں دسیوں لاکھ سوگواروں نے نماز جنازہ ادا کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button