ایشیاپاکستان

کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کا قتل

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب مسلح حملہ آوروں نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالحئی جتوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جے یو آئی ایف کے رہنما اور ڈھاڈر کے سابق امیر مولانا عبدالحئی جتوئی کو گولی ماکر قتل کر دیا ہے-

فائرنگ کے اس واقعے میں مولانا عبدالحئی جتوئی کے ستائیس سالہ بیٹے عبدالحفیظ بھی مارے گئے ہیں- اس واردات کے بعد دونوں کی لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردی گئیں-

پولیس کا کہنا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے- تاہم ابھی تک قتل کے صحیح محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button