ایشیاپاکستانہندوستان

ہندوستان منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق خـبروں کو ہندوستان کا پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عزائم نہ کبھی جارحانہ تھے اور نہ ہوں گے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق ہندوستانی حکام ک بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے اور عالمی برادری کو ہندوستانی حکام کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور ہندوستان بقول ان کے نفسیاتی طور پر کشمیر اور کشمیریوں کو کھو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button