مشرق وسطییمن

یمنی فوجیوں کی کارروائی ، عسیر کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارہ تباہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوجیوں نے عسیر کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارہ مارگرایاہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعے کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ یمنی فورسس نے جمعے کی صبح مناسب ہتھیار سے امریکہ کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ سعودی عرب سے ملحقہ یمن کے سرحدی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گذشتہ شب بھی مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے ایک جنگی اور جاسوس طیارے کو مار گرانے کی خبر دی تھی ۔

یمن کی مسلح افواج اور عوامی تحریک انصار اللہ کی دفاعی صلاحیتوں میں گذشتہ ایک برس کے دوران غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ جنگ یمن میں طاقت کا توازن تبدیل ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button