مشرق وسطییمن

یمنی فوج کا جوابی حملہ، سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران کے علاقے میں سعودی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں سعودی اتحاد کی دو بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔
منگل کی رات یمنی فوج کے ڈرون طیارے اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیزان کے علاقے میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے ملک پر جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور اس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button