مشرق وسطییمن

یمنی فوج کی جوابی کارروائی

یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے صوبہ حجہ میں النار پہاڑیوں پرسعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال ایک بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے اس سے پہلے منگل کی شام بھی حجہ کے النار علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال میزائل سے حملہ کیا تھا۔ یمنی فوج کی بدھ کی جوابی کارروائی میں جارح فوجیوں کو ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ہے۔

یمنی فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل علی الموشکی نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی جارح فوجی کو ملک سے زندہ نہیں جانے دے گی۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے کا یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رکھنے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button