مشرق وسطییمن

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جزئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا

یمن کی قومی نجات حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے جزئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے جزئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ یمنی فورسز اور قبائل کا کہنا ہے کہ جس طرح انھوں نے فوری طور پر سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روک دیئے ہیں اسی طرح سعودی عرب کو بھی فوری طور پر پورے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہیے۔ اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں جزئی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ فیصلہ گذشتہ ہفتہ یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیا امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی جزئی جنگ بندی میں دارالحکومت صنعا بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button