مشرق وسطییمن

یمنی فورس کے ہاتھوں سعودی عرب کے7 ڈرونز سرنگوں

یمنی فورسز اور قبائل سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورس اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج کے ایک اور جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے اس طرح گزشتہ 2 ہفتوں میں سعودی عرب کے سرنگوں کئے گئے ڈرونز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

یمنی فورس نے سعودی ڈرون کو جیزان میں جبل الدود کے علاقہ میں سرنگوں کیا ہے ۔ یمنی فورسز نے پہلا ڈرون 19 جون، دوسرا 21 جون، تیسرا 22 جون، چوتھا 23 جون ، پانچواں 27 جون، چھٹا 28 جون کو سرنگوں کیا تھا جبکہ ساتویں ڈرون کو 3 جولائی کو جبل الدود علاقہ میں تباہ کیا ۔

دوسری جانب یمنی فورس اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج کی دو گاڑیوں کو صوبہ ضالع کے علاقہ قعطبہ میں تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button