مشرق وسطییمن

یمنی نمازیوں پر اماراتی فوج کے حملے کی مذمت

صوبہ الضالع میں متحدہ عرب امارات کی فوج نے ایک مسجد پر حملہ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کردیا

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی و انقلابی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صوبہ الضالع کی ایک مسجد میں نمازیوں پر اماراتی فوج کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل قراردیا ہے۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات جیسے چھوٹے ممالک اپنے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کی مدد سے یمنی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور اماراتی اور سعودی حکام کو اپنے بھیانک اور سنگین جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

یاد رہے کہ صوبہ الضالع میں امارات کی فوج نے ایک مسجد پرحملہ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کردیا اس حملے میں متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button