مشرق وسطییمن

یمن پر سعودی حملےکم نہیں ہوئے اقوام متحدہ اپنا ریکارڈ درست کرے: یمنی فوج

یمن پرسعودی اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اور حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹین گریفٹس کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اس مدت میں کم سے کم 12 ہوائی حملے کئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایلچی نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، طبی مراکز، اسکولوں، بجلی گھروں، بازاروں، اسپتالوں اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button