مشرق وسطییمن

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں صوبہ حجہ کے علاقے حرض میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی شمالی صوبے صعدہ کے باقم علاقے پر بھی بمباری کی تھی۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے اس کارروائی میں متعدد جارح فوجی مارے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں دسیوں ہزار بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔

چار سال سے زائد کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی سعودی عرب اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button