عربمشرق وسطی

3 سعودی فوجیوں کی ہلاکت

انصاراللہ کے سنائپروں کی فائرگ سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں 3 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے سنائپروں کی فائرنگ سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان کے علاقے الفریضه میں 3 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمن کی عوامی کمیٹی اور فوج نے بھی نجران کے الشرفه علاقے میں سعودی عرب کے کئی آلہ کار فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ اسی طرح یمن کی عوامی کمیٹی اور فوج نے نجران کے علاقے الصوح میں بھی سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button