دنیایورپ

امریکی بحری جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پردوسرے دن بھی قابو نہیں پایا جاسکا

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں جبکہ اس حادثے میں زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی ہے۔ ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش دوسرے دن بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نامہ نگآروں کو حادثے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button