بحرین کے عوام نے جمعے کے روز ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر کے شاہی حکومت اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے اور امریکہ مردہ بادہ، اسرائیل مردہ باد اور شاہی حکومت مردہ باد کے نعرے لگا کر اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی برقراری کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’اے قاتلوں دفع ہوجاؤ‘، ’بحرین میں تمہیں امان نہیں دیں گے‘، ’گو آل خلیفہ گو‘ جیسے نعرے درج تھے۔