ایشیادنیافوٹو گلریمشرق وسطییورپ

ٹرمپ کے لئے درد سر بن گیا ہے جورج فلوئڈ کا قتل! ۔ کارٹون

امریکی سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل اور پھر اس کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات و اقدامات نے انہیں سخت مشکلات سے روبرو کر دیا ہے۔

امریکہ میں سامنے آنے والی متعدد سروے رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی محبوبیت میں خاصی گراوٹ آئی ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کی جیت اب مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

حد یہ ہے کہ ملک میں نسل پرستی اور تشدد کے خلاف اٹھنے والی لہر اب ایک مضبوط تحریک کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے حالات اور زیادہ سخت ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ اپنی تمام تر دھمکیوں اور فوج سمیت مختلف سکیورٹی فورسز کو میدان میں اتار دینے کے باوجود مظاہرین کو اپنے موقف سے پیچھے دھکیل کر ملکی حالات کو قابو میں کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button