دنیایورپ

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1480 افراد ہلاک

الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7402 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔ امریکہ میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گيا ہے۔ امریکی صدر نے تمام افراد کو اپنے منہ کو کپڑوں سے ڈھانپنے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار 467 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتیں 7 ہزار 402 ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button