سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جبل المانع کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ یہ میزائل شام کے علاقے مقبوضہ جولان سے داغے گئے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔