ایشیاایراندنیامشرق وسطی

دنیا کے مجاہدین ہمیں آئیڈیل کے طور پر دیکھتے ہیں: جنرل قاآنی

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ قدس بریگیڈ کے فوجی ایمان اور اعتقاد میں صف اول میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں جہاں کہیں بھی مجاہدن اور مزاحمت کی ثقافت اور جنرل قاسم سلیمانی میں دلچسپی رکھنے والے ہیں وہ ہمیں آئیڈیل کے طور پر دیکھتے ہیں اور ہماری صداقت، معنویت، اخلاق اور برادری کے جذبے سے متاثر ہوتے ہیں۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے استاد شہید مرتضی مطہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرزندان انقلاب اور پاسداروں کا اعتقادی راستہ، شہید مطہری کے راستے کو جاری رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید مرتضی مطہری کی شہادت سے عقیدہ، ایمان اور عمل کے راستے میں ہمارا ایمان اور عزم مزید پختہ ہوا ہے۔

قدس بریگیڈ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی تاریخ، مزاحمت اور اسلام کے دفاع کے محاذ پر، سخت سے سخت اور بحرانی حالات میں ہم نے اللہ پر اعتماد اور اس پر توکل کیا اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے تمام میدانوں میں بازی مار لی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button