مشرق وسطیفلسطین

فلسطینی شہریوں کی درجنوں دکانیں منہدم

Palestine

خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین شہر کے علاقے الجلامہ پاس کے قریب واقع فلسطینی شہریوں کی درجنوں دکانیں منہدم کر دی ہیں۔ الجلامہ گاؤں کی دیہی کونسل کے مطابق صہیونی فوج نے پاس کے قریب واقع ہونے کے بہانے سے فلسطینی شہریوں کی ریڑھیوں اور سڑک کنارے لگائے جانے والے اسٹال مسمار کر کے ان کا سامان بھی ضبط کر لیا ہے۔

دریں اثنا فلسطین کے علاقے غرب اُردن کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ کے مقام پر غاصب صہیونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونیوں کے سرچ آپریشن کی آڑ میں دھاؤں کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور انہوں نے غاصب فوج پر سنگ باری شروع کر دی۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر دھاتی گولیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

سبسطیہ بلدیہ کے چیئرمین محمد عازم نے بتایا کہ غاصب صہیونی دہشتگردوں کی بھاری نفری نے شہریوں کے گھروں پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ تشدد اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی افراد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button