فلسطینمشرق وسطی

غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی گولہ باری

صیہونی اخبار جروزالم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی دہشت گردوں نے آج آدھی رات کو غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے قریب حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں غبارے اور پتنگیں چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے اپنے بمبار ڈرون، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانوں سے حالیہ مہینوں کے دوران بارہا غزہ پر حملہ کیا ہے۔ غزہ پر ہوائی جارحیت کا یہ سلسلہ اسرائیل نے دسمبر دو ہزار سترہ سے دوبارہ شروع کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور حملوں میں اب تک کئی ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کو زمینی فضائی اور سمندری محاصرے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر دیگر مشکلات کے باجود کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے جس کے سبب غزہ کے باشندوں کو خاصی تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close