فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شب غزہ پٹی پر بماری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو پہلے ہی ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button