فلسطینانسانی حقوقمشرق وسطی

غزہ کے مرکز میں دھماکہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

المیادین نیوز چینل نے جمعے کی علی الصبح غزہ کے مرکز‍ میں ایک ز‍ور دار دھماکے کی خبردی ہے۔

دھماکے سے قبل علاقے ميں صیہونی جنگی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی الشھاب کے مطابق صیہونی فوج نے توپخانے کی مدد سے غزہ کے علاقے جحر الدیک کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اطراف میں سائرن بجنے کی خبر دی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونی سیدروت میں سائرن بج اٹھے جو عام طور پر راکٹ حملے کے وقت بجائے جاتے ہیں۔

بعض ذرائع نے سیدروت کے قریبی علاقے میں ایک راکٹ کے گرنے کی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button