فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران 220 اسکول تباہ

Gaza

اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں اب تک دوسو بیس اسکول تباہ اور دو لاکھ دو ہزار پانچ سو دس طلبا تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے اب تک تین ہزار نو سو فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ہفتے کے روز تک اٹھائیس دن کے اندر نو ہزار چار سو اٹھاسی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں تقریبا دو ہزار پانچ سو نو عورتیں شامل ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران غاصب فوج کے حملوں میں بتیس ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دو ہزار افراد لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ مغرب کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے اپنے دفاع کی آڑ میں یہ غاصب حکومت فلسطینی بچوں اور عورتوں کے بے رحمانہ قتل عام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button