جنرل حسین سلامی: آج ہم سب فلسطینی ہیں، صہیونی حکومت دائمی شکست سے دوچار ہوچکی ہے!
فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے / امریکہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کو نہیں بچا پائے گا

جنرل حسین سلامی: آج ہم سب فلسطینی ہیں، صہیونی حکومت دائمی شکست سے دوچار ہوچکی ہے!
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ نطنز میں تخریبی کارروائی کے بعد ان کا میزائیل بنانے کا کارخانہ تباہ ہوگيا، حیفا کی آئل ریفائنری دھماکے سے تباہ ہوگئی اور ” رافائل” سے معروف سب سے بڑے فوجی کمپلکس میں آگ لگ گئی، صیہونی حکومت کی سلامتی ایک ختم نہ ہونے والی شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔
جنرل حسین سلامی نے بدھ کے روز دارالحکومت تہران میں واقع امام حسین اسکوائر پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ایران میں اما حسین اسکوائر، ایران کے مرکز سے میں آپ فلسطینی عوام کو یہ یقین دلاتا ہوں کے ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آج ہم سب فلسطینی ہیں اور ہمارے ہاتھ آپ کی فتح کے لئے آسمان کی طرف بلند ہیں” ۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب آپ ” قاسم ” سے موسوم میزائیل صیہونی حکومت کے دل پر مارتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں اور یہ ہمارا ایک جاویدانہ اور دائمی عہد ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آپ کے جہاد نے یوم قدس کو ماہ قدس میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ خطرات سے دور ہوچکی ہے اور اب اسے کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے نتیجتا فلسطین کو بھی بھلادیا گیا ہے، صہیونی حکومت سمجھ رہی تھی کہ اب فلسطین کو صیہونی حکومت کا دائمی اڈہ بنالے گی۔