
امام جمعہ تہران آيۃ اللہ محمد امامی کاشانی اپنے معبود حقیقی سے جا ملے
مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی کونسل کے رکن اور تہران کے عبوری امام جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے سے گھر میں ہی انتقال کر گئے- آپ تین اکتوبر 1931 کو پیدا ہوئے –
تہران میں جامعہ روحانیت مبارز کے ابتدائی ارکان میں سے تھے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رح) کے حکم پر کئی عہدوں پر فائز رہے- اور 1982 سے، ان کے حکم پر نگراں کونسل میں شامل ہوئے۔ مرحوم آیت اللہ امامی کاشانی شہید مطہری ہائی اسکول کے سربراہ بھی تھے۔