ایرانمشرق وسطی

ایران میں تکفیری گروہ کے متعدد دہشتگرد گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے تکفیری گروہ سے وابستہ ایک نیٹ ورک کے متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد گروہ اپنے اقدامات کے ذریعے لوگوں میں خوف و وحشت کا باعث بنا تھا۔ انہوں نے امن و امان کی برقراری میں اس صوبے کے عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس دہشتگرد گروہ نے بدھ کے روز زاہدان شہر کے علاقے زیبا شہر میں ایک دھماکہ کیا تھا کہ جس میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے تھے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button