ایرانمشرق وسطی

ایران کے وزير دفاع آج روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ آج ماسکو روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل حاتمی روس کے وزير دفاع سرگئی شایکوف کی سرکاری دعوت پر روس روانہ ہورہے ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع اس سفر میں روس کی فوجی نمائش گاہ کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ فوجی وسائل کی اس نمائش گاہ کا دنیا کے مختلف ممالک کے فوجی اور دفاعی ماہرین بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے ۔ ایرانی وزیر دفاع اس سفر میں روسی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے اور علاقائی و عالمی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button