مشرق وسطیایران

دفاع مقدس ایران کی طاقت کا سرچشمہ ہے : جنرل سلامی

Iran Pasdaran

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے تہران میں “مقدس دفاع کے اقدار کی نشر و اشاعت اور آثار کے تحفظ ” کے زیر عنوان منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح اور شہید جنرل قاسم سلیمانی جیسی بعض شخصیات طاقت کامنبع ہیں اور دفاع مقدس تشخص و حیات کا حامل نیز طاقت کا سرچشمہ ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے ، دفاع مقدس، ایران کے قومی تشخص کا ایک حصہ اور ناختم ہونے والا سرمایہ ہے اور مقدس دفاع کے تجربات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کر کے معاشرے میں استقامت کی ثقافت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے

۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نابرابری کے اوج پر خودمختاری کے لئے جدوجہد ہوتی ہے کہا کہ اگر دفاع مقدس نہ ہوتا تو بعد میں ہونے والی بڑی جنگوں میں مسائل پیش آتے۔ بریگیڈیئر جنرل سلامی نے زور دے کر کہا کہ اگر پوری دنیا بھی ایران کے مد مقابل آجائے اور ملت ایران، اسلام پر بھروسہ کرے تو دشمنوں کے سامنے شکست نہیں کھائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button