ایرانمشرق وسطی

ایران، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 14 ہزار 500

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کیانوش جہان پور نے منگل کو اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چوالیس ہزار چھے سو چھے ہے ۔
انھوں نے کہا کہ افسوس کہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک سو اکتالیس افراد کے جاں بحق ہوجانے کے بعد اس موذی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید سات سو پینتالیس افراد صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو واپس گئے جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چودہ ہزار چھے سو چھپن ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس دوران چھے کروڑ پچاس لاکھ سے زائد افراد کی کورونا اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button