ایرانمشرق وسطی

کورونا کے خلاف مہم میں ایران سب سے بہتر

جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف مہم میں ایران دنیا میں سب سے آگے ہے اور یہ بات ہمارے لیے انتہائی اطمینان بخش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندھی کر رہے ہیں کہ کورونا کے خلاف مہم میں ایران دوسرے ملکوں سے زیادہ کامیاب رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کے ادارہ احستاب کے سربراہ حسن درویشیان نے کہا ہے کہ کورونا سے صحت پانے والوں کی تعداد میں اضافے اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی کے لحاظ سے ایران دنیا کے کامیاب ملکوں میں سے ایک ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ایشیائی محتسبین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے محتسب اعلی حسن درویشیان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کی موثر اسکریننگ، انسداد کورونا قومی مہم کی منصوبہ بندی اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود عوام کی سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ جام نہ ہونے دینا، کورونا کے خلاف ایران کی کامیابی کی واضح مثالیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button