مشرق وسطیایران

سامراجی طاقتوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا: ایرانی اسپیکر

Iran, Galibaf

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ۔

ایرنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کورونا وائرس کے پھیلاو اور ٹرمپ کی استکباری سوچ و عادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سامراجی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے جو انسانیت سے عاری اور جن کے اندر غرور و تکبر پایا جاتا ہو۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے اورہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button