مشرق وسطیایران

پابندیوں کو اپنے اتحاد سے شکست دیں گے: ایرانی اسپیکر

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےاپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ایڈیشنل پروٹوکول کے خاتمے کے ساتھ ہی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے اسٹریٹجک اقدام عملی ہو گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری صنعت، پابندیوں کے خاتمے کیلئے سنہری موقع میں تبدیل ہو گیا ہے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ایران کے عوام کے اتحاد سے ہو گا۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ بہت سے لوگ  یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس قسم کی صورتحال میں جوہری صنعت اپنے قابل قدر پوزیشن میں واپس آجائے گی اور جوہری صنعت، پابندیوں کے خاتمے کیلئے ایک سنہری موقع میں بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام پابندیوں کو اپنے اتحاد سے شکست دیں گے اور پابندیوں کے تالے کو توڑ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button