عراقمشرق وسطی

عراقی فوجیوں کی کاروائی، 135 دہشت گردوں کی ہلاکت

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال جنوری کے آغاز سے پندرہ اپریل تک عراقی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے بم بنانے والے چھے سو سینتیس خفیہ ٹھکانوں، دو سو اناسی سرنگوں کو تباہ اور چھے ہزار نواسی بموں اور اکیاون دھماکہ خیز بیلٹوں کا انکشاف کر کے ان کو ناکارہ بنایا ہے۔

دریں اثنا عراق کے فوجی انٹیلیجینس محکمے نے منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس حملے میں شہر الدور کے مضافاتی علاقے عبدالعزیز میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

ادھر عراق کی پریس سیکورٹی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے عناصر نے عراقی پولیس افسروں کی ایک بس کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

عراق میں حالیہ مہینوں اور خاص طور سے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے داعشی دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جس کی بنا پر عراق کے سیکورٹی اہلکار اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی دہشت گردوں کے خلاف مزید کاروائیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان کو تباہ نیز دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کی کاروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button