دنیاعراقمشرق وسطی

عراق، فوج کی کاروائی 7 دہشت گرد ہلاک

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی فضائیہ نے دیالہ صوبے کے قرہ تپہ علاقے میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

عراقی سیکورٹی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے قرہ تپہ کے الخلاویہ علاقے میں فوج کی جانب سے داعش کے عناصر کے محاصرے کے بعد ان کو نشانہ بنایا۔

در ایں اثنا دیالہ صوبے کے ایکی سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے صوبہ دیالہ کے شمال مشرقی شہر المقدادیہ کے اطراف میں داعش کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا جس میں دو رضاکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے کچھ دن پہلے ہی سرحدی صوبے دیالہ کو دہشت گردوں کے پاک کرنے کا آپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button