
عراق کی پولیس نے اس ملک کے شمالی علاقے میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراق کی پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکوک کے علاقے وادی الشای میں دہشتگردوں نے ایک چیکنگ پوائنٹ پر حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دیں۔