انسانی حقوقعراقمشرق وسطی

عراق، داعش کا پھر حملہ، بر وقت کاروائی، حملہ ناکام

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے دیالی صوبے میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔

صوبہ دیالی میں یہ حملہ داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر نے کیا تھا۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے وقت پر کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی دیالی کے العظیم علاقے میں داعش کے باقی بچے عناصر نے شدید حملہ کر دیا۔

عراق کا صوبہ دیالی ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں شکست کے باوجود داعش کے عناصر سرگرم ہیں۔

گزشتہ مہینوں کے دوران، داعش کے حملوں کے باوجود عراقی رضاکار فورس کے جوان صوبے کے پانچ علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button