ایشیادنیاعراقمشرق وسطی

عراق، امریکی ائربیس پر راکٹوں کی بارش ، عراق کو امریکیوں کے لئے جہنم بنانے کا عزم

عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں  کے مطابق اتوار کو امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ایئر بیس پر 5 راکٹ داغے گئے کہ جن میں سے کم از کم 2 راکٹ جہازوں کی مرمت کرنیوالی امریکی فرم کی فیسیلٹی پر جالگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ راکٹوں نے بغداد کے شمال میں بلد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا اور دو راکٹ امریکی کمپنی سیلی پورٹ کی ایک عمارت اور کینٹین سے ٹکرا ئے، اس واقعے میں کم ازکم دو افراد کے زخمی ہونے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حملے کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں کو بلد ائربیس کے اطراف میں پرواز کرتے دیکھا گیا۔

 بغداد کے شمال میں بلد ایئربیس پر F-16جنگی طیارے کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے متعدد کمپنیاں عراقی اور غیرملکی اسٹاف کے ہمراہ  کام کر رہی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کےجنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہوائی اڈوں سمیت امریکی مفادات کے خلاف 20 کے قریب بم  یا راکٹ حملے کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button