مشرق وسطیایراندنیاعراق

آيۃ اللہ سیستانی کا موقف، امام خمینی اور امام خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے: عراقی گروہ

عراق کے ایک گروہ عہداللہ نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں آیۃ اللہ سیستانی کے حالیہ موقف کی قدردانی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ موقف فعل اور عمل میں امام خمینی (رح) اور آيۃ اللہ خامنہ ای کی راہ اور ان کے نظریات کے مطابق ہے۔

عہد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری سید ہاشم الحیدری نے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے موقف کو خالص اسلام کا موقف بتاتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ پوپ سے آیۃ اللہ سیستانی کی ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے خاص طور پر اس لیے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں خالص اسلام کے موقف کو بیان کیا۔

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں جن الفاظ اور جملوں کا استعمال کیا وہ نہ صرف مضمون کے لحاظ سے بلکہ مصداق کے لحاظ سے امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای کے نظریات اور ان کے راستے کے مطابق ہیں اور یہ وہی خالص اسلام کا راستہ ہے، رسول اللہ اور اہل بیت کا راستہ ہے۔

عہد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری سید ہاشم الحیدری نے کہا ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں ہمارے خطے کی اقوام خاص طور پر مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی قوم کے خلاف جنگ، تشدد، معاشی محاصرے، ایذا رسانی اور اسی طرح کے دوسرے اہم مسائل کے بارے میں جو باتیں کیں، وہ ایک عالم ربانی کے شایان شان تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button