
حزب اللہ کی جال میں پھنس گیا اسرائیل، اسرائیلی تجزیہ کار کا اعتراف
اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم حزب اللہ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو روکنے کے قابل نہیں ہے، جس نے حال ہی میں ایک اہم مرون بیس کو نشانہ بنایا تھا۔
اس بڑے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ کسی بڑی جنگ کی صورت میں حزب اللہ کو جنگ میں بالادستی حاصل ہوگی۔
صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ کار تسوی یحزقلی نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو بڑا دھچکا پہنچانے کے لیے تیاریوں کی سطح بڑھا دی ہے اور اپنے حملوں کا دائرہ اسرائیل کے فضائی کنٹرول بیس پر حملے تک توسیع دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر جنگ میں بھی، طویل فاصلے تک حملے کرنے میں حزب اللہ کو ہی بالا دستی حاصل رہے گی، خواہ صالح العاروری کی شہادت پر رد عمل ہو یا دیگر وجوہات کی بنا پر، اب ہم پھنس چکے ہیں۔ اسرائیل 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے کنٹرولڈ انداز میں جنگ کی قیادت کر رہا ہے لیکن حزب اللہ اپنے حملوں کا دائرہ مسلسل بڑھا رہا ہے۔