امام خامنہ ایانسانی حقوقایراندنیالبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

بیروت کے المناک واقعے پر قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے واقعے کے بعد لبنان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کل رات بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: بیروت کے المناک دھماکے میں لبنانی عوام کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ ہم دردناک حادثہ پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم مشکل گھڑی میں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔ اس دردناک حادثہ پر صبر لبنانی عوام کے افتخارات میں سنہری برگ ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button